راجستھان کے اجمیر میں اگلے ماہ شروع ہونے والے خواجہ معین الدین چشتی کی
805ویں سالانہ عرس کے دوران تاریخی انا ساگر جھیل کو آلودگی سے بچانے کے
لئے عام زائرین کے غسل کرنے پر انتظامیہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندی کی
مسلمانوں نے سخت مخالفت کی ہے۔بی جے پی کے ممبر
اسمبلی اور وزیر تعلیم پروفیسر واسودیو دیونانی کی صدارت
میں ہوئی میٹنگ میں انا ساگر میں زائرین کے غسل کرنے پر پابندی لگانے کا
فیصلہ لیا گیا تھا۔عرس کی تیاریوں کے سلسلے میں ہوئی اس میٹنگ میں کہا گیا کہ انا ساگر کے گھاٹ پر اس مرتبہ زائرین کے غسل کرنے پر پابندی رہے گی۔